اے آئی ڈی ایم کے کے پنیر سیلوم حامیون نے تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی جے
جےللتا کے اسپتال میں مہینوں چلے علاج کے بعد ہوئے انتقال کے معاملے کی آج
راجیہ سبھا میں مرکزی سطح پر جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔پنیرسیلوم حامیوں ناور اے آئی ڈی ایم کے کے رکن
وی میترین نے وقفہ صفر کے
دوران اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ محترمہ جے للتا کا جن حالات میں
انتقال ہوا ہے اس کی مرکزی سطح پر جانچ کرائی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایک طبی ماہر ہونےکے ناطے وہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ محترمہ جے للتا کی موت فطری نہیں ہے۔